اداکارہ عمران خان کو عدالت سے عارضی ریلیف مل گیا

بالی ووڈ اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کے حکم کے خلاف قانونی کارروائی میں عارضی کامیابی مل گئی ہے۔
بمبئی ہائی کورٹ نے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس آئندہ سماعت تک معطل کردیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت پیر، 2 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
عامر خان کے بھانجے عمران خان امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ بھی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مہیش چندرا ترپاٹھی اور جسٹس ادویت سیٹھنا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے معاملے کی مختصر سماعت کی۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی جائے۔
