بھارت کے مشہور اداکارانتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری ملیالم، تامل اور کنڑ فلموں میں ولن کا کردار کے لیے مشہور اداکار کازان خان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اداکار کی موت کی خبر فلم پروڈیوسر اور پروڈکشن کنٹرولر این ایم بدوشا نے فیس بک پوسٹ میں شیئر کی۔

این ایم بدوشا نے فیس بک پر لکھا کہ مشہور ولن اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔انہوں نے سی آئی ڈی موسیٰ، ورنا پکیتومیں سمیت کئی اہم فلموں میں بھی بڑے کردار ادا کیا۔

کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں، کازان خان نے ملیالم، تامل اور کنڑ سمیت تمام زبانوں کی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ اداکار زیادہ تر فلموں میں مخالف کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا تھا۔ ان کے فلمی کریڈٹ میں سی آئی ڈی موسی، اُلتھائی الیتھا، میٹکوڈی، دی ڈان اور نام اروور نامکو اروور شامل ہیں۔

یہ اداکار ملیالم سنیما میں ایک گھریلو نام بن گیا جب اس نے 1995ء میں شاجی کیلاس کی فلم دی کنگ میں وکرم گھورپڑے کا کردار ادا کیا، جس میں سپر اسٹار مموٹی مرکزی کردار میں تھے۔

اس فلم نے کازان خان کی ملیالم اداکاری کا آغاز کیا۔ کازان خان نے سال 1992 میں سینتھامیز پٹو میں بوپتھی کے طور پر اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ ان کے دیگر کاموں میں کلیگنن، سیتھوپتی آئی پی ایس، ڈوئٹ، مورائی مامن، آنازہگن اور کروپو نیلا جیسی فلمیں شامل تھیں۔

Back to top button