کاجل اور علی خان نے رومانوی مناظر کیلئے کتنے دن ایک ساتھ گزارے؟

پاکستان نژاد برطانوی اداکار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز ’’دی ٹرائل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران رومانوی سین عکسبند کروانے کے لیے انھوں نے کاجل کے ساتھ 48 دن ایک ساتھ گزارے۔

اداکار کے مطابق ویب سیریز میں ان کی کاجل کے ساتھ کیمسٹری کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی ان کو پسند کیا ہے، بوس و کنار کے تمام سینز آخری ایام میں عکسبند کروائے۔

کاجول نے علی خان کے علاوہ ایک بھارتی اداکار کے ساتھ بھی ویب سیریز میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے، اپنے 29 سالہ فلمی کیریئر میں کاجول نے پہلی بار آن سکرین بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے، جس پر انہیں تنقید کا نشاہ بھی بنایا گیا، کاجول کی طرح اداکار علی خان سے بھی لوگ بوس و کنار کے مناظر سے متعلق سوالات پوچھتے دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں اس موضوع پر بھی بات کی، علی خان نے متھیرا کے شو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے کاجول کے ہمراہ پہلی بار انتہائی رومانوی مناظر شوٹ کروائے، ویب سیریز کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جبکہ انہیں سب سے زیادہ پذیرائی ملی۔علی خان کے مطابق وہ ویب سیریز کی کامیابی پر خود کو ملنے والی پذیرائی پر جتنا شکر کریں وہ کم ہے، دونوں اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے۔

ان کے مطابق ان کی شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی، جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخر میں ریکارڈ کیا گیا، انہوں کہا کہ جب کسی اچھے اور منجھے ہوئے اداکار کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے اور کاجول بہت اچھی اداکارہ ہیں، رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں، علی خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اداکاروں کو ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر سکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں، اس سے قبل علی خان، نادر علی کے پوڈکاسٹ میں بتا چکے تھے کہ انہوں نے بوس و کنار کے مناظر ایک ہوٹل میں شوٹ کروائے تھے اور اس وقت اجے دیوگن شوٹنگ سیٹ پر موجود نہیں تھے، ان مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے کسی قسم کی ریہرسل نہیں کی

جسٹس نقوی نے ساتھی جج پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

گئی اور ایک ہی بار میں منظر کو شوٹ کیا گیا تھا۔

Back to top button