نیمل خاور کی پلاسٹک سرجری ان کے گلے کیوں پڑگئی؟

اداکارہ و ماڈل نیمل خاور کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں تو جیسے کہرام مچ گیا، ہر کوئی ان کی چہرے پر متوقع پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتا دکھائی دیا، کچھ صارفین نے شک کا بھی اظہار کیا کہ شاید نیمل خاور کی کوئی ہمشکل لڑکی نہ ہو۔
سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہیں جن میں سے ایک اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور اور دوسری انہی کی طرح دکھنے والی خاتون کی ہیں، سوشل میڈیا پر بحث یہ ہے کہ کیا یہ تصویر نیمل خاور ہی کی ہیں یا کسی اور کی؟ کیا نیمل خاور نے سرجری کرا لی ہے اور اگر سرجری ہو بھی گئی تو اسے اتنا بڑا ایشو بنانے کی کیا ضرورت ہے۔
جمعے کو کپڑوں کے برانڈ عاصم جوفا کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ نیمل خاور کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس سے کم از کم یہ تو واضع ہوگیا کہ یہ اداکارہ نیمل خاور ہی کی ہیں، کہیں تو سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نیمل خاور کو پہچاننے سے انکار کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں سرجری نہیں کرانی چاہئے تھی اورانہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی۔
ٹوئٹر صارف مونا لیزا نے نیمل خاور کے حوالے سے لکھا کہ پہچانی نہیں جا رہیں کہ یہ نیمل خاور خان ہیں، نیمل سرجری سے پہلے خوب صورت تھیں اور اب چہرے کی سرجری کرا لی ہے، نیمل خاور نے جو اپنے ساتھ کیا، کیا انہیں اس کا پچھتاوا نہیں ہے؟ حمزہ (نیمل کے شوہر) انہیں ایسے کام کرنے سے روکتے کیوں نہیں؟
سوشل میڈیا صارفین نے سرجری کے بعد شروع ہونے والی بحث پر کہا ہے کہ نیمل خاور کے موضوع پر ہونے والی بحث غیر اصولی ہے، سلیبریٹیز یہاں آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے نہیں ہیں وہ اپنی مرضی کے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہ جو مرضی تبدیلی کروائیں یہ ان کا مکمل اختیار ہے، بس یہ عوام کے فنڈز سے نہ کیا گیا ہو۔
ہری مرچ نامی ٹوئٹر ہیںڈل پر لکھا گیا کہ نیمل نے جو اپنے چہرے کے ساتھ کیا وہ پاگل پن ہے، یہ اب دوبارہ اپنی اصل حالت میں بھی نہیں آ سکتا، قدرتی خد وخال میں تبدیلی کروانے والوں کے لیے یہ سبق ہے، پلاسٹک کی شکلوں میں خوب صورت نہیں نظر آ سکتے۔
انفال جمیل لکھتی ہیں کہ نیمل خاور اب بھی خوب صورت لگ رہی ہیں، انہیں انجوئے کرنے دیں وہ اپنے ساتھ جو بھی کر رہی ہیں، کہیں اور جا کر خامیاں نکالیں، عثمان کا کہنا کہ ہے کہ تصور کریں نیمل نے اپنی ناک بہتر دکھنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کیے اور ان کے مداح بتا رہے ہیں کہ انہوں نے
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ گیا
غلطی کر دی ہے۔
