بابراعظم اپنی پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں

سابق کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ بابراعظم اپنی پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں۔

سابق کپتان مصباح الحق کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ  کپتانی وقت کے ساتھ آتی ہے،جہاں بہت سے اچھے فیصلے ہوتے وہیں کئی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں، بابر اعظم کیلیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں، اسٹار بیٹر آگے بڑھ کر رول ماڈل بنیں، اپنی فٹنس اور پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں، ان کے فیصلوں سے پاکستانی ٹیم کو آگے بڑھنا ہے، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، کپتان کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

مصباح الحق کاکہنا تھاکہ محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی،کئی چیزیں بدلی ہیں تو اب آگے بڑھنا ہوگا، میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹی20ورلڈکپ تک ایک اچھا کمبی نیشن بناکر میدان میں اترے۔ بابر اعظم کوخود پرفارم کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں سے اچھی پرفارمنس بھی لینا ہوگی۔

Related Articles

Back to top button