گوادر: سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے شہر گوادر میں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز اردگرد کے علاقے کو IED سے محفوظ کرنے کےلیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری رکھےہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز حملہ کیاتھا جس کےبعد فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو گھیرے میں لےلیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر میں سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانےوالے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنےوالے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔پوری قوم دہشت گردی کےخلاف سکیورٹی فورسز کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
