فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے اور فورسز کے ساتھ پورے خلوص سےکھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے،دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا،دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

PTIکی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے68 اراکین اسمبلی کون؟

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائےگا، گورنر خیبرپختونخوا نے 160 ارب روپے کا تقاضہ کیاجس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔

 

Back to top button