دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی : فیلڈ مارشل عاصم منیر

 

 

 

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کےخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی اور انہیں جہاں بھی پایاگیا،سخت ضرب لگائی جائےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،جہاں انہیں صوبے کی سکیورٹی صورت حال،دہشت گردی کےخلاف جاری کارروائیوں،سرحدی انتظامات اور تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتےہوئے ہدایت کی کہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کےلیے مسلسل چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء اور سکیورٹی فورسز کے غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کےگمراہ کن نظریےکو فیصلہ کن شکست دےگا۔

 

Back to top button