اوپن سکواش ٹورنامنٹ: نور زمان نےمصر کے کریم گواد کو شکست دیدی

امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے  دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دے دی۔

نور زمان نے 52 منٹ جاری رہنے والا میچ 3 ۔1 سے اپنے نام کیا اور ان کی کامیابی کا سکور 11۔9، 11۔7، 9۔11 اور 11۔6 رہا۔

ایونٹ میں شریک پاکستان کے دوسرے پلیئر عشب عرفان کو مصر کے محمد الشورباگی نے 3۔0 سے ہرایا۔

امریکا میں جاری اس پی ایس اے گولڈ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

 

Back to top button