تشدد سے ہلاک لیگی کارکن کے قاتلوں کو معاف نہیں کیاجائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے ہلاک لیگی کارکنوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
