مسلم لیگ ن کا پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات میں شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی، ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Back to top button