مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے آرڈر2018 کے سیکشن 33 تین کے تحت سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گورنر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دے دی۔
عمران نے مونس کو کرپٹ قرار دے کر وزیر بنانے سے انکار کیا
صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا۔
یاد رہے کہ سید مہدی شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 کے درمیان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔
