پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
سی آئی اے نے القاعدہ چیف الظواہری کو کابل میں کیسے ڈھونڈا؟
سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا، مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
