وزیر ہائوسنگ، وزیر لوکل گورنمنٹ کا روڈا کے دفتر کا دورہ

وزیر ہائوسنگ سید علی اظفر ناصر، منسٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم مراد نے روڈا کے دفتر کا دورہ کیا جہاں ان کو سی ای او عمران امین کی جانب سے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔
سی ای او روڈا عمران امین نے کہا کہ لاہور کے پہلے ماڈرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جلد ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا، لکھوڈیر کو ایک ماحولیاتی دوست پارک میں تبدیل کرنے کا پلان بھی تیار ہے۔
انھوں نے لاہور کی پہلی سبزی اور فروٹ منڈی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر ہاوسنگ سید علی اظفرناصر نے روڈا کے پراجیکٹس پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ لاہور سماجی لحاظ سے کراس کرنٹ پر ایک نئے میٹروپولیٹن حب کے طور پر سامنے آ رہا ہے، روڈا کا دریائے راوی کا تصوراتی احیاء پاکستانی معاشرے کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی روش کو بھی زندہ کرے گا۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ روڈا تمام اداروں کیلئے مشعل راہ ہیں، روڈا پنجاب کی اہمیت میں اضافے، عوام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،یہ منصوبہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی راغب کرے گا۔
