امریکی کانگریس اراکین کا عمران کی حمایت میں وزارت خارجہ کو خط

امریکی کانگریس کے 60 اراکین نے وزارت خارجہ کو خط میں پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش ہے، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا،پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی، پاک پیک کے سرکردہ افراد میں صدر اسد ملک، ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر عمران اشرف شامل ہیں۔

Back to top button