عمران حکومت میں ہیروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ سابق عمران حکومت نے ہیروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، جس کے ثبوت سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے نورعالم خان اورراجہ ریاض کا میچ
ن لیگ کے رہنما عظمیٰ بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا آج جو آڈیو سامنے آئی ہے اس میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سابق دور میں ہیروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی،دبئی ميں ہيرے بيچے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا جيولری بيچی ہے اور اس مقصد کےلیے وزيراعلیٰ سيکريٹريٹ کو پيسے بنانے کا ذريعہ بنايا گيا۔
انہوں نے کہافرح خان اور ان کے شوہر کو32کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی، ايمنسٹی اسکيم کے ذريعے ٹيکس چھوٹ تعلقات کی بنياد پردی گئی،عمران خان سے بڑا چور پاکستان کی تاريخ ميں نہيں آيا، کام کم ہوئے ہيرے زيادہ مانگے جارہے ہيں، يہ کئی ہيرے تھے جو دبئی ميں بيچے گئے،کالا دھن سفيد کيا گيا۔
ن لیگی رہنما نے کہاپنجاب ميں پيسوں کےعيوض افسران کی تعيناتی کی گئی، عمران خان کاکوئی ذريعہ آمدن نہيں، بنی گالہ کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس آڈيو ميں مطالبات ايک ہيرے تک محدود نہيں، يہ آڈيو تو صرف ٹريلر ہے،عمران خان کی غربت مٹانے ميں دو خواتين کا ہاتھ ہے، ان کی کرپشن کے ثبوت باری باری سامنے آرہے ہيں۔
