ہائیکورٹ،نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جاری۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں رکنی بینچ سماعت کررہاہے۔جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے، کیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لیے عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ نواز شریف خصوصی پرواز سے اسلام آباد آرہے ہیں اور وہ 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے لہٰذا عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پرکوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا اور  رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر لگا دیے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کی دوپہر وطن واپس

مولانافضل الرحمان نے ”سیاسی گنجائش“کافارمولاپیش کردیا

پہنچیں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

Back to top button