نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے سپیشل طیارہ بُک

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بک کروا لیا گیا ہے، قائد مسلم لیگ ن خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم 21 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے پرواز بھرے گا۔سابق وزیراعظم مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قائد عمرے کی ادائیگی کے لیے کل سعودی عرب جائیں گے۔

ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں

سری لنکا کا پاکستان کو فتح کیلئے 345 رنز کا ہدف

گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

Back to top button