دھاندلی زدہ الیکشن کبھی نہیں مانا،کارکن اسلام آباد کی تیاری کریں،فضل الرحمان

جےیوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہناہےکہ دھاندلی زدہ الیکشن کبھی نہیں ماناکارکن اب اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔
ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا، قائدِ اعظم نے اسرائیل کے بننے پر اسے ناجائز ریاست کہا تھا۔
