ٹرمپ کاروسی ہم منصب سے رابطہ،ہنگری میں ملاقات طے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ہنگری میں ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئےمذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےبتایا کہ ان کی پوٹن سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جو ان کے بقول انتہائی مثبت رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے اپنے اعلیٰ مشیروں کی ملاقات پر اتفاق کیا ہے، جس کی جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ امریکی وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کریں گے، جس کے بعد ٹرمپ اور پوٹن کی باضابطہ ملاقات بُڈاپسٹ میں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’صدر پیوٹن اور میں نے اتفاق کیا ہے کہ ہم ہنگری کے شہر بُڈاپسٹ میں ملاقات کریں گے تاکہ دیکھیں کہ کیا ہم روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرسکتے ہیں۔‘

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ مذاکرات امن کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوں گے۔

 

Back to top button