گیس کی نئی قیمتوں کااعلان،فکسڈچارجز50فیصدبڑھ گئے

اوگرانےگھریلوصارفین کیلئےگیس کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا،فیکسڈچارجز50فیصد بڑھادیئے گُئے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے گیس کی نئی قیمتیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والے صارفین کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاورسیکٹر، انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئی، گیس کی نئی قیمتیوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

اوگرا نے گیس کے فکسڈ چارجز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے، گیس کی فی یونٹ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں 1000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نان پروٹیکٹڈ صارفین (1.5 ایچ ایم تک) کے لیے چارجز 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیے گئے ہیں۔

جب کہ 1.5 ایچ ایم سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 2000 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

Back to top button