سٹیل سیکٹر کیلئے بجلی کے استعمال پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے سٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ استعمال پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے مطابق مقامی سکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز 30 روپے فی بجلی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ 70 فیصد سے زائد درآمدی سکریپ استعمال کرنے والے یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ای ایف ایس لائسنس یافتہ سپلائرز سے 70 فیصد سے زائد سکریپ لینے والے یونٹس پر بھی 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ہوگا۔
علاوہ ازیں کیپٹو پاور یا خود بجلی پیدا کرنے والےسٹیل یونٹس 35 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔
ایف بی آر کے ریئل ٹائم سسٹم سے منسلک اہل یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر ہے جب کہ بجلی کے استعمال کی بنیاد پر ادا کیا گیا سیلز ٹیکس آؤٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔
