الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں، شکایات آ رہی ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر کسی کو اعتماد نہیں ہے، ناجائز حکومت نے لوگوں کو ڈرایا، دھمکایا، الیکشن کمیشن پہلے ہی ان کے ساتھ تھی، حلقہ بندیوں پربہت ساری شکایات آ رہی ہیں۔
پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا یہ چور اقتدارمیں رہ کر تمام اداروں کی تباہی کریں گے، چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے،بیرونی سازش کے تحت 30 سال کرپشن کرنے والوں کومسلط کیا گیا، جب سے ہماری حکومت گرائی گئی اس کے بعد اتنے بڑے جلسے نہیں دیکھے تھے، ہماری حکومت میں فضل الرحمان، بلاول بھٹونے مہنگائی مارچ کیے کسی کونہیں روکا تھا، تین روپے پٹرول بڑھنے پر بلاول نے مہنگائی مارچ کیا تھا، ہم نے کبھی میڈیا پر بھی پابندیاں نہیں لگائیں، ہماری حکومت صرف فیک نیوزکے خلاف آوازاٹھاتی تھی، چار صحافیوں کیخلاف مقدمات بنائے گئے انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ صحافی اچھے اور برے ہوتے ہیں، 4 اینکرز قوم کا اثاثہ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے نورعالم خان اورراجہ ریاض کا میچ

انکا کہنا تھا انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو بڑے مسئلے آئے، دوسری پارٹیوں میں تو انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں کرائے جاتے، وعدہ ہے پارٹی میں الیکشن کرا کر میرٹ لائیں گے۔ پارٹی میں فاسٹ ٹریک الیکشن وقت کی ضرورت تھی، اس سے بھی بہتر پارٹی میں الیکشن کرائیں گے، ہمیشہ سے کوشش رہی تحریک انصاف ایک ادارہ بنے گی۔ فیملی پارٹیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت نہیں بڑھی، فیملی پارٹیوں میں دوخاندان ہے، پچھلے 60 سالوں میں فوج اور دو خاندانوں نے حکمرانی کی، ملک کے حالات ان لوگوں نے خراب کیے، ہماری حکومت توساڑھے تین سال رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا لانگ مارچ میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی آسیہ کی بہت زبردست پرفارمنس رہی، تمام خواتین نے شیلنگ کا مقابلہ کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسلام میں خواتین کی بہت زیادہ عزت ہے، کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پولیس بے دردی سے خواتین، بچوں پر شیلنگ کرے گی، افسوس مارشل لا کے علاوہ کبھی جمہوریت کے اندر پولیس کا ایسا رویہ نہیں دیکھا۔

انہوں نےکہا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کرینگے.

Back to top button