اداکارہ صائمہ کو کس بونگی پر میرا قرار دے دیا گیا؟

بلاک بسٹر پنجابی فلم ’’چوڑیاں‘‘ سے ملک گیر شہرت پانے والی ہیروئن اداکارہ صائمہ بھی سوشل میڈیا ناقدین کی زد میں آ گئی ہیں اور انہیں ایک بونگی مارنے کے بعد دوسری میرا قرار دے دیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے صائمہ نجی ٹی وی چینلز کے لیے ٹی وی کی بجائے پی ٹی وی کا لفظ استعمال کرتی رکیں۔
صائمہ کی جانب سے جہالت کے اس مظاہرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اُردو کی میرا قرار دیدیا۔ اداکارہ صائمہ انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دت رہی تھیں جب ان سے ایک مداح نے ٹی وی سکرین پر نظر نہ آنے کی وجہ پوچھ لی۔ صائمہ نے مداح کو لمبا چوڑا جواب دیتے ہوئے ٹی وی کے بجائے پی ٹی وی کا ورد کیا اور کہا کہ اب لوگ موبائل فونز، پب جی اور ٹک ٹاک میں مصروف ہیں، اور پی ٹی وی دیکھنا چھوڑ چکے ہیں۔
صائمہ نے کہا کہ آپ کی بات کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے پی ٹی وی پر آتے تھے اور ہر بندہ باخبر ہوتا تھا۔ صائمہ نے مزید کہا کہ اب ہر کوئی موبائل فونز، پب جی گیمز اور ٹک ٹاک میں مصروف ہو گیا ہے۔ ایک طرح سے پی ٹی وی ختم ہی ہو گیا ہے اور لوگ اسے اہمیت نہیں دیتے۔
سسک سسک کر شوہر کو اعتبار دلانے والی ادکارہ کون؟
ساتھ ہی اداکارہ نے پی ٹی وی کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ایک طرح سے پی ٹی وی کا ہی مکافات عمل ہے، حیرانی بات یہ ہے کہ صائمہ سے پی ٹی وی سے متعلق نہیں بلکہ ان کے ٹی وی پر کام نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔
ٹی وی کے سوال پر مسلسل پی ٹی وی کا تذکرہ کرنے پر لوگوں نے صائمہ پر تنقید بھی کی اور مزاحیہ کمنٹس بھی کیے۔ صارفین نے کہا کہ اُن سے پوچھا کچھ اور گیا تھا مگر انہوں نے جواب کچھ اور دیا۔ یوں میرا کی طرح انہوں نے بھی اپنی جہالت آشکار کر دی۔ بعض افراد نے صائمہ کو اُردو کی میرا بھی قرار دیا، کچھ لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ ان جیسے زمانے کی زیادہ تر اداکارائیں ان پڑھ تھیں اور انہیں بھی سوالات سمجھ نہیں آتے تھے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صائمہ نے 1987 میں فلم ’’گریبان‘‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، جبکہ اداکارہ کو پنجابی فلم ’’چوڑیاں‘‘، ’’مجاجن‘‘ اور ’’عشق خدا ‘‘ سے ملک گیر مقبولیت حاصل ہوئی، اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’سیلوٹ‘‘ تھی جس کو 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا۔اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن اس کا اعلان اداکارہ نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس کے دوران کیا تھا۔