شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے کی پابندی سےمتعلق درخواست پر سماعت کی۔ شبلی فراز  کے وکیل کا کہنا تھاکہ 4 ایف آئی آرز ہیں، سب میں ضمانت پرہیں،جس پر عدالت نےسرکاری وکیل سے استفسار کیاکہ اب کیاگراؤنڈ ہے۔

9 مئی مقدمات : عمرایوب ، اسد عمر کی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع

سرکاری وکیل نےکہا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نےریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کومطمئن نہیں کرسکے۔عدالت نےحکم دیا کہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کرعدالت میں رپورٹ پیش کرنےجائے، مزید حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمدرپورٹ پیش کر

Back to top button