ریٹائرڈ ان کے گلے پڑ جاتے ہیں اور حاضر سروس کے یہ پاؤں پڑتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریٹائرڈ ان کے گلے پڑ جاتے ہیں اور حاضر سروس کے یہ پاؤں پڑتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ پتا نہیں عمران خان کس کےساتھ ڈائیلاگ کرناچاہتے ہیں، وہ پہلے کہتےتھے کسی سیاسی جماعت سےبات چیت نہیں کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ اب عمران خان کبھی مولانا، کبھی محمود اچکزئی تو کبھی مینگل کےدر پر حاضرہیں، معلوم نہیں عمران خان کے ساتھ اب سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں گی یا نہیں۔

9 مئی مقدمات : عمرایوب ، اسد عمر کی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم تو سیاست میں مذاکرات کےحامی ہیں یہ کہتے تھےکہ مذاکرات نہیں کریں گے،جن کندھوں اور بیساکھیوں پر عمران خان آئے تھے اب وہ نہیں رہے۔فیصل کریم کنڈی نے ہا کہ پی ٹی آئی آج کل مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ قربت بڑھاناچاہتی ہے،اسد قیصر مولانا کےقریب ہورہے ہیں،اپنے صوبائی صدر سے بھی رائے جان لیں

Back to top button