3منزلہ پرتعیش ہوائی جہاز کا ڈیزائن تیار
ہسپانوی ڈیزائنر آسکر وِنلز نے ایک ہوٹل نما 3 منزلہ جہاز کا تصّور پیش کیا ہے جو بیک وقت 800 افراد کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسکر وِنلز کی جانب سے پیش کیے گئے ہوٹل نما جہاز کے ڈیزائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جہاز 3 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں 6 انجن نصب کیے گئے ہیں جبکہ جہاز کی ناک میں تھیٹر اور کیسینو کے ساتھ ایک پینوریمک ویوئنگ لاؤنج بھی ہے۔ اس جہاز کا نام ’پروگریس ایگل‘ رکھا گیا ہے جس کے پر 315 فٹ چوڑے اور 263 فٹ لمبے ہیں۔
کور کمیٹی کی عمران خان کو فراہمی انصاف میں تاخیر کی مذمت
رپورٹ کے مطابق طیارے کا یہ خیال حقیقت میں ڈھلنے کے بعد ایئر بس A380-800 اور بوئینگ 747 کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
اس طیارے کے ’ون فلائٹ‘ نامی جدید ورژن میں سیٹوں کے بجائے کیبن موجود ہوں گے۔ہسپانوی ڈیزائنر آسکر وِنلز نے ایک ہوٹل نما 3 منزلہ جہاز کا تصّور پیش کیا ہے جو بیک وقت 800 افراد کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے۔