وائس ایڈمرل اویس احمد کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف تعیناتی
وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے برطانیہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجوایٹ ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔