پاک سری لنکا ون ڈے سیریزکاشیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نومبر میں 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان بھی گزشتہ روز کیاتھا۔پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سہ ملکی سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
