علیمہ خان کےسامنےکارکنوں سےہاتھاپائی،صحافیوں کاپی ٹی آئی کےبائیکاٹ کااعلان

عمران خان کی بہن علیمہ خان کےسامنےکارکنوں سے ہاتھاپائی کے بعد صحافیوں نے پی ٹی آئی کی میڈیا کوریج کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران بدمزگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ بھی کی۔
صحافیوں نے پی ٹی آئی کارکنان کے رویے کے خلاف علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا۔
صحافیوں کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافی پر مزید تشدد کیا اور دیگر صحافیوں کو دھکے بھی دیئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز نےپی ٹی آئی کی تمام پریس کانفرنسز کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے معاملہ پر نیشنل پریس کلب سے بھی آواز اٹھانے کی اپیل کردی
پی ٹی آئی بیٹ رپوٹرز ایسویسی ایشن کے صدر اسامہ اقبال نے تمام معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدراسامہ اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے مشاورتی عمل کے بعد پی ٹی ائی کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سے پارٹی قیادت سے معافی کا مطالبہ کیاگیا۔
بیٹ رپورٹرز نے نعیم پنجوتا سمیت حملہ کروانے والے قائدین کے خلاف مقدمہ کرنے پر مشاورت شروع کردی۔
سینیئر صحافی اعجاز احمد اور طیب بلوچ فیصل حکیم سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔
