ننکانہ صاحب کونشانہ بنانےوالے6بھارتی ڈرون تباہ کئے،پاک فوج کاانکشاف

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہےکہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملےکیے جا رہے ہیں، بھارت میں کھلے عام مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر بھارت کہتا ہے تو اس کے لیے آزادانہ انکوائری کرالے، ہم کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا اپنا نظریہ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف آخری دیوار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں میں 33 پاکستانی شہری شہید اور 62 افراد زخمی ہوئے، بھارت کشمیر کے معاملے کو اندرونی مسئلہ بتارہا ہے، بھارت نےایل او سی پر کشمیرمیں شہری علاقوں کونشانہ بنایا، بھارت آزاد کشمیر میں صرف شہریوں کو نشانہ بنارہاہے، ہم ایل او سی پر بھارت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم ایل او سی پر صرف ملٹری پوسٹس کو نشانہ بناتے ہیں، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، پہلگام اور اس کے بعد بھارت کی کارروائیاں ہمارے انسداد دہشت گردی آپریشن کو متاثرکرنےکے لیے ہیں۔

Back to top button