پاکستان بار کونسل کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی مذمت

پاکستان بار کونسل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی مذمت کر دی، وفاقی حکومت فوری طور پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس بل سے خفیہ اداروں کو کسی بھی شہری کو حراست میں لینے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، ترمیم سے خفیہ اداروں کو سرچ وارنٹ کے بغیر کسی بھی شہری یا جگہ کی تلاشی کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم نا صرف غیر اخلاقی بلکہ انصاف کے اقدار کے بھی خلاف ہے، اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم آئین پاکستان سے بھی متصادم ہے، توقع ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ترمیم کو مسترد

کن عمرانڈو رہنماؤں پر معافی کے دروازے مکمل بند ہیں؟

کردے گی۔

Back to top button