پاکستان پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو شکست دیکر نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان  پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو شکست دیکرنیشنز کپ کےفائنل میں پہنچ گیا۔

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں پاکستان اورفرانس کا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔

پاکستان نےدو صفر کےخسارے سے شاندارکم بیک کیا اور تیسرے کوارٹر میں 3 گول کیے۔

بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ میں7پاکستانی کھلاڑی بھی منتخب

 

پاکستان اور فرانس کے سیمی فائنل پینالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا اور پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نےفرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین، فرانس نے دو گول اسکور کیے اور یوں پاکستان نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

Back to top button