حکومت پاکستان کا بھکاریوں کے خلاف بڑا فیصلہ

حکومت پاکستان نے 4300 بھکاریوں کونو فلائی لسٹ میں ڈال دیا اوربھکاریوں کوبیرون ملک بھیجنےوالےمافیا کےخلاف حکومتی اقدامات سےمتعلق بھی سعودی عرب کو آگاہ کردیا ہے۔

مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نےسعودی عرب کےنائب وزیر داخلہ ڈاکٹرناصر بن عبدالعزیز الداؤد سےملاقات کی، اس دوران انہوں نےبھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنےوالےمافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

ملاقات کےدوران پاکستان میں سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

وزیر داخلہ نے سعودی نائب وزیرداخلہ کوبتایا کہ سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے تقریباً 4 ہزار 300 بھکاریوں کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالےگئےہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس کےعلاوہ ملک بھر میں بھکاری مافیا کےخلاف موثر کریک ڈاؤن کویقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیےہرممکن اقدامات کو یقینی بنانے کےعزم کا اظہارکیا۔

ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں؟آرمی چیف

اسلام آباد اورریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان آنے والے سعودی شہریوں کے لیے ویزاکی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وہ جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔

انہوں نےاسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی جب کہ سعودی نائب وزیر داخلہ نے اس سےاتفاق کیا اور اس سلسلےمیں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کےدوران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد اورسعودی عرب میں قید 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کےلیے قانونی عمل جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کےبھیس میں سعودی عرب جانے والی پرواز پر سوار 16 مبینہ بھکاریوں کواتار دیا۔

ایف آئی اےنےبتایا کہ ابتدائی طور پرایک بچہ، 11 خواتین اور 4 مردوں سمیت 16 افراد پرمشتمل گروہ عمرہ ویزوں پر سفر کر رہا تھا۔

Back to top button