پاکستان ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں،محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکرٹری ایران سپریم نیشنل کونسل محسن رضائی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ کی ضرورت دیاگیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام عالم اسلام کا بڑا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے علاقائی معاملات میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے بڑھتے ہوئے کردار اور سرگرمیوں کا بھی خیرمقدم کیا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے بڑے مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالم اسلام میں مزید اتحاد اور یکجہتی کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے۔

 

Back to top button