عمران خان سے ملاقات کی سختی سے تردید کرتا ہوں : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کی سختی سے تردید کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر 2025 کے بعد سے عمران خان سے نہیں ملا، 15 اکتوبر 2025 کے بعد عمران خان سے ملاقات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری بار بار درخواستوں کے باوجود ملنے کی ایک بار بھی پیشکش یا اجازت نہیں دی گئی،ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ مجھے عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے،عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کو ملنے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا کابیرسٹرگوہرکی عمران خان سے ملاقات کاانکشاف
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا تھاکہ کل میں ایک جگہ تھا تو مجھے بتایاگیا کہ بیرسٹر گوہر عمران خان سے مل کر آئے ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق چلنے والی خبریں غلط ہیں۔
