مسلح افواج کا یومِ آزادی پر وطن کے دفاع اور قومی ترقی کے عزم کا اظہار

یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر مسلح افواجِ پاکستان نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری، امن اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قوم کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔
مسلح افواج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے وہ سرحدوں پر ہر وقت چاک و چوبند کھڑے ہیں۔ دشوار گزار پہاڑی راستوں سے لے کر ہر محاذ تک پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط دیوار کی مانند موجود اور ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
جوانوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس سرزمین کے محافظ ہی نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کے خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔ ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج ہر وقت موجود ہیں اور وہ اس عزم پر قائم ہیں کہ پاکستان آخری سانس تک محفوظ، مضبوط اور ناقابلِ تسخیر رہے گا۔
جوانوں نے کہا کہ یہ وطن ہماری پہچان ہے، اس کا دفاع ہمارا فرض اور پاکستان کی خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
پاکستان ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں،محسن رضائی
مسلح افواج کے جوانوں نے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم و حوصلے کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔
