مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے : ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہےکہ حال ہی میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کےلیے ہمارا وژن صرف تین ممالک تک محدود نہیں،بلکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ مزید وسعت اختیار کرے گا اور شاید ایک دن ایسے حالات پیدا ہوں کہ خطے کے تمام ممالک اس کے دائرہ کار میں یکجا ہوجائیں۔
مکہ دفاعی معاہدے نے پاکستان کو خطے کا چودھری کیسے بنایا؟
یاد رہے کہ ترک وزیرخارجہ حقان فیدان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انقرہ کو توقع ہےکہ اگلے مرحلے میں مصر بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔
