پاکستان کی غزہ امن فوج بھیجنےکی خبروں کی سختی سےتردید

وزرات اطلاعات ونشریات نے غزہ میں پاکستان کی امن فوج بھیجنے کی سختی سےترید کردی ۔خبرکوغیرملکی ایجنسیاں کا پروپیگنڈاقرار دیدیا۔
وزارت اطلاعات نےایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے درمیان کسی مبینہ معاہدے کے تحت غزہ میں امن فوج کے طور پر اپنے دستے بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
وزارت نے اس خبر کو ’مکمل طور پر من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ، بات چیت یا سمجھوتہ پاکستان کی قیادت، سی آئی اے یا موساد کے درمیان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا ایک بنیادی ستون انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کا قیام ہے، جو زیادہ تر مسلمان اکثریتی ممالک کے فوجیوں پر مشتمل ہوگی، سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
سرکاری و عسکری ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان مشاورت ’آخری مراحل‘ میں ہے، ذرائع کے مطابق مشاورت کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد اس مشن میں حصہ لینے کے حق میں فیصلہ کر سکتا ہے۔
