پاکستان نے عمران خان کی حمایت میں رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس کو ’’فضول ‘‘قرار دیدیا

دفترخارجہ نے ٹرمپ کے نامزد کردہ خصوصی ایلچی رچرڈگرینل کے عمران خان کے حق میں ٹوئٹس کو فضول قرار دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پردفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔
دفترخارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئیٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا،ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیئے۔
حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز ہیں،ان کے پاس اب تک کوئی عہدہ نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کیلئےاپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے،تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے،اس میں واضح کیا کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کیلئےنامزد کیا گیا ہے۔لیکن ان کا عہدہ دنیا کے لیے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کیلئےاپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا ہے کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کیلئےخصوصی نمائندہ کا ہی ہوگا،اس لیے وہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکیں گے۔
اپنی اس نامزدگی سے پہلے 24اور 25نومبر کو رچرڈ گرنیل نے عمران خان کی رہائی کے لیے ٹوئٹ کیے تھے،ان کے ایک ٹوئٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کے ٹرمپ کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔