پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق ذمہ دارانہ جوابی کارروائی کی، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڈ نےبرطانوی نشریاتی ادارے سےگفتگو کرتے کہا ہےکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کےمطابق جوابی کارروائی کی اور ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔
وزیر اطلاعات نےکہا کہ سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، ہم نےصرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
رافیل طیاروں کی تباہی : مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پہلگام پاکستانی سرحد سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، ہم نےپہلگام واقعے کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی مگر بھارت نے واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کےپہلگام واقعے کو مشکوک بنایا۔