ٹی20ورلڈ کپ،پاکستان نے آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے 107 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 107 رنز کا ہدف مکمل کر لیا تاہم اس جیت کا پاکستان یا آئرلینڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
آئرش ٹیم کی تیسری وکٹ 4 رنز کے مجموعے پر گری، آئرش کپتان پاؤل سٹرلنگ کو محمد عامر نے پویلین چلتا کیا، آئرلینڈ کا چوتھا نقصان 15 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا، آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر کو بھی شاہین آفریدی نے پویلین بھیجا۔میچ میں آئرش کھلاڑیوں کا آنا جانا لگا رہا، یوں کرٹس کیمپفر 7 اور جارج ڈوکریل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،بعد میں آنے والے کھلاڑی گیرتھ ڈیلینی اورمارک ایڈیرنے ٹیم کو سہارا دیا اور شانداد کھیل پیش کیا اور دنوں سے سکور 76رنز پر پہنچایا، عماد وسیم نے گیرتھ ڈیلینی کو آؤٹ کیا جبکہ مارک ایڈئر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،آئرش ٹیم کی جانب سےگیرتھ ڈیلینی31رنز کے ساتھ ٹاپ پررہے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے 3،3، محمد عامر نے2، حارث رؤف نےایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے پہلے نصف میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار نظر آئی اور یکے بعد دیگرے چھ وکٹوں کا نقصان ہوا تاہم بعد بیٹنگ کچھ سنبھل گئی۔قومی
ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 32رنز(ناٹ آؤٹ) کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان اورصائم ایوب 17، 17 ،فخر زمان 5،عثمان خان2 رنز بنائے
عمران خان نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں، خواجہ آصف
جبکہ شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عماد نے4، عباس آفریدی 17، شاہین شاہ آفریدی نے 13رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے امریکا اور بھارت میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، صرف رسمی طور پر پاکستان اور آئرلینڈ نے اپنا اپنا آخری گروپ میچ کھیلا ہے۔ یہ میچ صرف رسمی کارروائی ثابت ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔پاکستان گروپ اے میں دو میچز ہارنے اور ایک میچ جیتنے کے بعد دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔اس لئے میچ کے نتیجے سے دونوں ٹیموں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ گروپ اے سے انڈیا اور امریکہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
