بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر کویت ،قطر نے بھارتی سفیر طلب کر لئے

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان کے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ بیان پر مسلم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے اور قطر میں بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارتی سفیر کو طلب کر لیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
یوتھیوں نے خانہ خدا میں بدتہذیبی کی نئی تاریخ رقم کردی
قطر کی وزارت خارجہ کے مطابقبھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
اس کے بعد کویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت خارجہ میں بھارتی سفیرکودین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
مراسلے میں کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چین پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔
