شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد جہنم رسید

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بڑی مقدار میں گولیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کئے گئے، جانی خیل میں 5 اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے۔
