امریکہ نے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کی تردید کردی

 امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہماری مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں یہاں سچائی بیان کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

کی  تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

Back to top button