پرویزالٰہی کو ضمنی انتخابات میں بدترین شکست

تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کو ضمنی انتخابات میں اپنوں نے بھی بدترین شکست دیدی ۔

پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں اپنے بھتیجے سے  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی پی 32 گجرات کے  تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

سنی اتحاد کونسل کے پرویزالٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی  وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔

Back to top button