پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور کے ورسک روڈ پر پیر بالا کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی ورسک کےمطابق ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا جس سے پولیس موبائل وین کو نقصان ہواہے۔پولیس کےمطابق بارودی مواد سیمنٹ کےبلاک میں نصب کیاگیا تھا۔

پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اس اقدام کو سراہتے ہیں : عظمیٰ بخاری

پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں نے دھماکے کےفوری بعد متاثرہ علاقے کو اپنےگھیرے میں لےلیا ہے۔ریسکیو 1122 کےمطابق دھماکےکے 5 زخمیوں کوطبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button