عالمی منڈی میں قیمت بڑھنےپرپٹرول،ڈیزل مہنگاکیا،وزیرپٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیار پیٹرول مہنگا ہوا،عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمت بڑھی ۔
وزیرپٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی ملا کر اس وقت 85 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔
علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تیار پیٹرول کی عالمی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سعودی آرامکو کے خام تیل کے نرخ دیکھ کر طے نہیں کی جاتی،پیٹرول کی قیمت طے کرنے کیلئے عالمی منڈی میں تیار پیٹرول کے روزانہ نرخ دیکھے جاتے ہیں۔
وزیرپٹرولیم نے کہا کہ رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیار پیٹرول کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہی، جنگ سے پہلے 27 فروری 2026 کو تیار پیٹرول کی عالمی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تھی، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں عالمی منڈی کا پیٹرول اب بھی تقریباً 12 ڈالر فی بیرل مہنگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پیٹرول منگوانے پر کرایہ، انشورنس اور دیگر اضافی اخراجات بھی ادا کرنا پڑتے ہیں، پاکستان اپنی ضرورت کا تقریباً 70 فیصد پیٹرول بیرون ملک سے خریدتا ہے، پاکستان کے پیٹرول نرخ سمجھنےکیلئے خام تیل نہیں بلکہ تیار پیٹرول کی عالمی قیمت دیکھنا ضروری ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی ملا کر اس وقت 85 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button