ایندھن کی قلت،پی آئی اےکا فلائیٹ آپریشن بدستور متاثر

قومی ائیر لائن کے مالی بحران سے جڑا ایندھن کا اہم ترین معاملہ حل نہیں ہوسکا، جس بنا پر بہت کم طیاروں کو کوٹا سسٹم کی بنیاد پر ایندھن مل پا رہاہے۔ پی آئی اے کی 45 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 اور پی کے 369، کراچی تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502، لاہور کی پی کے 302، پی کے 303، پی کے 306، کراچی سکھر پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311 بھی منسوخ ہیں۔ کراچی کیلئے دمام سے پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے۔
ملتان سے ریاض کیلئے پی کے 765 اور پی کے 766، دبئی کیلئے پی کے 221 اور شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ کی گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے پی کے 209 اور پی کے 210 منسوخ کر دی گئی ہیں۔پشاور سے ریاض کیلئے پی کے 727 اور پی کے 728، شارجہ کیلئے پی کے 257 اور پی کے 258 دبئی اور ابوظہبی پشاور کی پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئی ہیں۔پیر کو بھی پی آئی اے کی 27 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ رہیں۔
