وفاق نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیے گئے
مریم نواز کاکہنا تھا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا – پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے – ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے -بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی کوشش کی گئی ہے -انشاءاللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائینگے -اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے-
